متحدہ عرب امارات

کویت نے لبنان کے سفیر کو بے دخل کرتے ہوئے بیروت سے اپنا سفیر واپس بلالیا

خلیج اردو
30 اکتوبر 2021
کویت سٹی : کویت کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز فیصلہ کیا کہ وہ لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا کر ملک سے کویت میں لبنان کے ناظم العمور کو 48 گھنٹوں میں چلے جانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت نے بتایا ہے کہ اقدام لبنان کے وزیر اطلاع کی جانب سے دیئے گئے ایک نامناسب اور منفی بیان کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔ یہ بیان گلف کوآپریشن کونسل جی سی سی کے رکن ممالک کیلئے ناقابل قبول ہے جس میں سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں کارروائیوں پر تنقید کی گئی ہے۔

اس بات پر بھی کویت نے تنقید کی ہے کہ لبنان کے اس وزیئر کے کلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس نے سعودی عرب کے خلاف یہ بیان دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کویت میں لبنانی باشندوں کی حفاظت پر زور دیا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ نیا بیان اس سے پہلے کے بیانات کی پیروی کرتا ہے جو وزارت نے 24 اپریل، 14 اکتوبر اور 27 اکتوبر 2021 کو جاری کیا تھا،۔

یہ بیان تاریخی تعلقات، گہری دوطرفہ روابط اور کویت اور سعودی عرب کے درمیان ایک ہی تقدیر پر مبنی رشتے کی عکاس ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button