متحدہ عرب امارات

کویت میں اس سال کیلئے سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

خلیج اردو
28 جون 2021
کویت شہر : کویت میں دو ٹاؤن میں اس سال کیلئے سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زمین پر سب سے زیادہ درجہ حرارت یہاں ریکارڈ کیا گیا۔

کویت کے محکمہ موسمیات نے اتوار کے دن الجہرا میں 53 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے جبکہ النواسیب میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رہائشیوں کو اس ہفتے کیلئے انتہائی گرم اور مرطوب موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بدھ اور جمعرات کو درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس مہینے اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے۔ ان تین دنوں میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ کا حدف عبور کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے خلیج ٹائمز کو بتایا ہے کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ اس سال کیلئے سب سے گرم ترین موسم ہوگا یا ابھی مزید گرم موسم ہوگا۔

توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال 7 جون سے 5 ستمبر تک جزیرہ نما عرب میں گرمی کی لہریں بدستور پھیلی رہیں گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button