متحدہ عرب امارات

آخری امریکی فوجی دستہ افغانستان چھوڑ کر چلا گیا ، بیس سالہ جنگ کا خاتمہ ہوگیا

خلیج اردو
31 اگست 2021
واشنگٹن : امریکہ نے افغانستان سے انخلا کا عمل مکمل کر لیا۔ آخری امریکی فوجی دستہ ملک چھوڑ کر چلا گیا جئس کے ساتھ بیس سالہ طویل جنگ کا خاتمہ ہو گیا۔

امریکہ نے افغانستان سے انخلا کا عمل مکمل کر لیا جس کے ساتھ امریکہ کی طوریل ترین جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔ جنگ کا خاتمہ معاشی اور جانی نقصان اور ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کی صورت میں ہوا۔

امریکی انتظامیہ نے امریکہ کے مکمل انخلا کی تصدیق کی ہے۔ امریکی وقت کے مطابق 3.29 پی ایم پر آخری جہاز کابل ایئرپورٹ سے اڑان بھر گیا جس پر امریکہ چیف سفارتکار روس ویلسن سوار تھے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جزل مکینزی نے بریفنگ میں بتایا کہ افغانستان سے امریکی انخلا مکمل ہو گیا ہے امریکہ کا آخری طیارہ سی17 کابل سے روانہ ہوگیا ہے افسوس ہے کہ انخلا کے آخری دنوں میں 13 امریکی اور 140 افغانوں کی جانیں گئیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button