متحدہ عرب امارات

برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں وفات پاگئیں : اہم شخصیات کی جانب سے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

خلیج اردو
نئی دہلی : لتا منگشکر بھارت کی ایک بہت بڑی ثقافتی آئیکون اور عظیم فنکارہ آج اتوار کے دن 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اسے 11 جنوری کو اسپتال میں منتقل کیا گیا اور ڈاکٹروں کے مطابق وہ کرونا وائرس کا شکار تھیں۔ منگیشکر اتوار کو مختلف اعضا کی خرابی کے باعث انتقال کر گئیں۔

اسے ریاستی اعزاز کے ساتھ دفنایا جائے گا۔

اس کی وفات کے بعد مختلف معروف شخصیات کی جانب سے خراج عقیدت کا سلسلہ جاری ہے۔

بالی ووڈ اکشن اسٹار اکشے کمار نے ٹویٹ کیا کہ ہم ایسی خوبصورت آواز کو کیسے بھول جائیں گے۔ لتا جی کی وفات سے کافی پریشان ہوا۔ میری ان لوگوں کیلئے مختلصانہ تعزیت ہے جو ان کے خاندان سے جڑے ہیں۔

اے آر رحمان نے ٹویٹ کیا کہ دعائیں ، احترامات اور محبت ہے ان کیلئے۔

میوزک کمپوزر شنکر مہادیوان نے ٹویٹ کیا کہ لتا جی کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔ ارمیلا ماتوندکر نے لتاجی کیلئے محبت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی وفات پر تعزیت کی ہے اور لتا منگیشکر کو خراج پیش کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button