متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان کی محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کی تصاویر ویڈیو میں ، عوامی خدمت میں پیش رہنے والے رہنما کو خراج تحسین

خلیج اردو
09 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کے ہردلعزیز ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایمریٹس ایگزیکٹیو کونسل میں پندرہ سال مکمل کر لیے ہیں۔ ایگزیکٹیو کونسل نے سوشمل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں شیخ حمدان کے پندرہ سالہ خدماتی دور کو فیچر کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم شیخ حمدان کو 2006 میں ایکگزیکٹیو کونسل کے سربراہ کے طور پر تعینات کررہے ہیں۔

یہ کونسل دبئی کے اعلی سطح تضویراتی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کو پیش کرنے اور انہیں بنانے کیلئے مشہور ہے۔ یہ معاشرے کے مختلف سیکٹرز کیلئے رہنمائی کرتا ہے اور دبئی کو عالمی معاشی اور سیاحتی مرکز بنانے کے طور پر ابھرا ہے۔

شیخ حمدان نے بطور رہنما حکومتی اور ثقافتی ترقی کیلئے اسے معلومات ، لوگوں سے جڑے اور عوام کی امنگوں کے مطابق بنایا ہے۔ یہ انہوں نے اداروں اور مختلف سیکٹرز کے مابین اشتراک سے ممکن بنایا ہے۔

ایگزیکٹو کونسل کیا ہے؟

ایگزیکٹو کونسل دبئی کی مرکزی قانون ساز حکومت کا نام ہے جن کی ویب سائٹ کے مطابق کونسل حکومت کی پالیسیوں اور خدمات کی نگرانی اور رہنمائی کرتی ہے تاکہ ان کو چار اہم ستونوں پر استوار کیا جائے۔ ان میں قابل فخر اور نمایاں سرکاری خدمات کیلئے حکمت عملی ، پالیسیاں اور کارپوریٹ گورننس اور مربوط سرکاری مواصلات کا قیام شامل ہیں۔

کونسل تھنک ٹینکس کے ذریعے آئیڈیاز کے حصول کیلئے انفراسٹرکچر قائم کرتی ہے ۔ عوامی قدر کی بنیاد پر عملدرآمد اور اسے اپنانے کیلئے ٹاسک فورسز بھی تشکیل دیتی ہے۔

14 نومبر 1982 کو پیدا ہونے والے شیخ ہمدان نے 2001 میں برطانیہ میں سینڈہرسٹ میں رائل ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کیا ہے۔ انہوں نے اپنے والد شیخ محمد کی قیادت اور عوامی انتظامیہ کی عملی مہارت حاصل کی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button