متحدہ عرب امارات

ابوظہبی:غیر مسلموں کیلئے قائم پہلی سول میرج کورٹ نے پہلا کنٹریکٹ جاری کردیا

خلیج اردو 27 دسمبر 2021

ابوظہبی: ابوظہبی کی غیر مسلم ذاتی حیثیت کی عدالت نے کینیڈا کی شہریت رکھنے والے میاں بیوی کو پہلا سول میرج کا کنٹریکٹ جاری کردیا۔عرب خطے کی پہلی سول میرج کورٹ کا افتتاح 14 دسمبر کو ابوظہبی میں کیا گیا تھا۔

 

سول میرج کنٹریکٹ ملنے کے بعد کینیڈین جوڑے نے ابوظہبی میں سروس کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی کورٹ کے کام کے طریقہ کار کو بھی سراہا۔

 

ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری یوسف سعید العبری کہتے ہیں کہ ابوظہبی میں غیر مسلموں کیلئے عرب دنیا کی پہلی سول میرج کورٹ کا قیام ایک معیاری مثال قائم کرتا ہے۔اس اقدام کا مقصد قانون سازی اور عدالتی نظام کی جاری ترقیاتی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔یہ غیر مسلموں کو ان بین الاقوامی شہری اصولوں کو تسلیم کرنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے جو ثقافت،رسم و رواج اور زبان کے لحاظ سے ان کے قریب ہیں۔

 

سول میرج رجسٹریشن سروس سروس اب ڈیپارٹمنٹ سینٹ کی ویب سائٹ پر پر نہ صرف متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں بلکہ آنے والے سیاحوں کے لیے بھی دستیاب ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button