متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:پولیس اہکاروں کی نقل کرنے پر پانچ سال قید کی سزا ہوگی

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی پبلک پراسیکیوشن نے شہریوں کو پولیس اہلکاروں کی نقل اتارنے سے منع کیا ہے۔پبلک پراسیکیوشن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی نقل اتارنے والوں کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 

متحدہ عرب امارات کے نئے پینل کوڈ کے آرٹیکل 299 کے مطابق کسی سرکاری کام میں مداخلت کرنے،کسی فائدے یا ناجائز کام کیلئے سرکاری عہدہ استعمال کرنے والوں کو بھی پانچ سال قید کی سزا سنائی جائیگی۔

 

حکام کے مطابق سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں کی نقل کرنے یا جعلی سیکیورٹی اہلکار بن کر اپنا مفاد حاصل کرنے والے کو ایک سے پانچ سال قید کی سزا ہوگی۔

 

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف مہمات چلائی جارہی ہیں۔ان مہمات میں متحدہ کے رہائشیوں کو گزشتہ برس گولڈن جوبلی کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کی جانیوالی ملکی تاریخ کی سب سے بڑے قانون سازی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button