متحدہ عرب امارات

افواہیں پھیلانے والے ہوجائیں خبردار،متحدہ عرب مارات میں اب افواہ پھیلانے پر قید اور دولاکھ درہم کا جرمانہ ہوگا

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدرہ عرب امارات میں علط اور جھوٹی خبر پھیلانے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔متحدہ عرب مارات کی پبلک پراسیکیوشن نے غلط خبریں اور افواہیں پھیلانے والوں کیلئے دو لاکھ درہم جرمانے کا اعلان کردیا۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق اس فیصلے کا اعلان وفاقی قانون نمبر 34 کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد غلط خبر پھیلانے کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے۔قانون کے آرٹیکل 52 کے مطابق سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ کے کسی بھی پلیٹ فارم پر غلط خبر یا افواہ پھیلانے والوں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ درہم کے جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

جھوٹی خبر یا افواہ کے ذریعے عوام کو ریاست کیخلاف اشتعال دلانے والوں دو سال قید کی سزا کے ساتھ اور دو لاکھ درہم کا جرمانہ بھی کیا جائیگا،

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برس نومبر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی قانونی اصلاحات متعارف کرائیں جس متعدد قوانین میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ نئے قوانین کا بھی اعلان کیا گیا۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button