متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کل دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،جمعہ کی نماز سوا ایک بجے کے بعد ہوگی

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں کل سے نیا ویک اینڈ پلان شروع ہوگا۔نئے پلان کے مطابق کل متحدہ عرب مارات میں چھٹی کے بجائے کام کا دن ہوگا تاہم سرکاری اداروں میں دن بارہ بجے چھٹی ہوجائے گی۔

حکومت کے اعلان کردہ نئے ویک اینڈ پلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کو مکمل جبکہ جمعہ کے روز آدھی چھٹی انجوائے کریں گے۔پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کو روٹین کے مطابق کام ہوگا۔نئے حکومتی شیڈول کے مطابق شارجہ کے علاوہ ملک کے دیگر تمام امارات میں کل سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔تمام اداروں میں جمعہ کے روز دن بارہ بجے چھٹی ہوگی۔حکومت نے جمعہ کی نماز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور طلبہ چھٹی کرنے کے بعد آرام سے جمعہ کی نماز پڑھ سکیں۔پرائیویٹ اداروں میں جمعہ کے روز ملازمین شیڈیول کے مطابق کام کریں گے تاہم انکو نماز کا وقفہ دیا جائیگا۔

شارجہ میں حکومت نے ہفتے میں چار دن کام کے شیڈیول کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد امارات میں سرکاری ادارے سوموار سے جمعرات تک کھلیں رہیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری ملازمین کو چھٹی ہوگی۔شارجہ میں نماز کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل کی وزارت نے ملازمین کو متعدد شرائط پر گھر سے کام کرنے کی بھی اجازت دی ہے تاہم سرکاری دفاتر میں عوام کی سہولت اور خدمت کیلئے ستر فیصد عملہ ضرور موجود رہے گا۔حکومت کی جانب سے کام کے اوقات کے شیڈول میں تبدیلی کا مقصد ملازمین کو آرام و سکون کیلئے زیادہ وقت فراہم کرنا اور بہتر ماحول کے ذریعے انکے کام میں مزید نکھار لانا ہے۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button