متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت سے انکو اپنے بچوں کی دیکھ بھال میں مدد ملے گی

خلیج  اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں  نئے ویک اینڈ پلان پر عملدرآمد کے تحت جمعہ کے روز  تمام سرکاری اداروں اور اسکول کھلے رہے۔دفاتر اور اسکولوں میں  12:15 تک سرگرمیاں جاری ہیں جس کے بعد چھٹی کی گئی۔نئے ویک اینڈ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں  اب ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔

نجی کمپنیوں نے  جمعے کے روز آدھے دن کی چھٹی کے بجائے پورا دن کام کے شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔ایسے میں نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے  جمعہ کے روز اسکول سے جلدی آنے والے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے پریشان ہیں۔اس مسئلے کا حل چند ملازمین نے گھر بیٹھے کام کرنے کے ذریعے ڈھونڈ لیا۔مختلف سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے ملازمین کو بچوں کی دیکھ بھال کے مدنظر  گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ملازمین کے مطابق جمعے کے روز بچے جلدی اسکول سے واپس آجاتے ہیں اور ایسے میں اگر وہ پورا دن دفتر میں کام کرینگے  تو انکے بچوں کو کون دیکھے گا؟۔

 

ملازمین نے ادراوں کی جانب سے گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کو  اپنے بچوں کے اسکول کی ٹائمنگ  کے  مطابق اپنا شیڈول بنانے میں مدد ملے گی۔نئے شیڈول سے بچوں کو پڑھائی کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

 

 

ملازمین نے حکومت کے  نئے ویک اینڈ پلان کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انکو اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کو ملے گا اور ان کے ساتھ باہر جاکر انجوائے کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جمعہ کے روز انکو نماز کے بعد باہر جانے کا پلان بنانا پڑتا تھا کیونکہ اس سے پہلے نماز کی تیاری ضروری ہوتی تھی لیکن اب ہفتے اور اتوار  کو وپ پورا دن آرام سے باہر جاکر انجوائے کر سکتے ہیں۔

 

 

ونئے پلان کے مطابق شارجہ کے علاوہ دیگر تمام امارات میں ہفتے کے ساڑھے چار دن دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلیں رہیں گے جبکہ ویک اینڈ کو ہفتہ اور اتوار پر منتقل کردیا گیا ہے ۔شارجہ میں حکومت نے جمعہ کو بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button