متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:خوش قسمت بھارتی شہری نے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ لاٹری جیت لی

خلیج اردو

دبئی:دبئی میں مقیم ایک بھارتی شہری شری رام نے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ 77,777 درہم لاٹری جیت لی۔46 سالہ شری رام گزشتہ سولہ برس سے متحدہ عرب امارات میں ملازمت کر رہے ہیں۔دوسری مرتبہ لاٹری جیتنے پر اپنے جذبات کے بارے میں شری رام نے کہا کہ جب دوسری بار لاٹری جیتنے کے بارے میں علم ہوا تو میں حیران رہ گیا۔مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ جو نمبر میں نے لیا تھا وہ لاٹری میں نکل آیا ہے۔ انہوں نے لاٹری سے ملنے والی رقم کو خرچ کرنے کے بارے میں بتایا کہ وہ اس رقم سے مخلتف اسٹاکس میں سرمایہ کاری کریں گے۔شری رام نے آئندہ بھی لاٹری میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

شری رام کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں 30 برس سے رہنے والی لبنانی خاتون مے  حبیب نے بھی لاٹری جیتی۔خاتون کے مطابق وہ لاٹری میں شامل نہیں ہوتیں لیکن اس بار اپنے بیٹے کے اصرار پر سو ملین رہم کی لاٹری کا ٹکٹ خریداْ۔

 

 

لبنانی خاتون نے کہا کہ میرا بیٹا مجھے اکثر لاٹری کا ٹکٹ خریدیں کو بولتا اور کہتا تھا کہ اس کو یقین ہے کہ میری لاٹری ضرور نکلے گی۔اس بار میں نے اپنی بیٹے کی بات مان لی۔ میں، میرے شوہر اور بیٹی نے لاٹری کے ٹکٹس خریدے۔جب میری لاٹری نکلی تو میری خوشی کی انتہا نہیں تھی کیونکہ میں نے اس قبل اپنی زندگی میں کچھ بھی نہیں جیتا تھا۔

 

 

سلوینیا کے شہری یوروس میلوینیویک بھی ایمریٹس لاٹری جیتنے والوں میں شامل ہیں۔یوروس میلوینیویک کے مطابق جب مجھے کمپنی کی جانب سے لاٹری جیتنے کی ای میل موصول ہوئی تو مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا۔ میں پوری رات بار بار کمپنی کی جانب سے بھیجی گئی ای میل کھول کر دیکھتا رہا۔انہوں نے کہاکہ وہ یہ رقم اپنے خاندان کو دینگے اور ساتھ ہی سربیا میں فلاحی کاموں میں بھی استعمال کریں گے۔اگر کچھ بچ گیا تو وہ اپنے لئے رکھیں گے۔

 

 

ایمریٹس کی جانب سے شروع کی گئی 77,777درہم لاٹری ہر ہفتے نکالی جاتی ہے جس میں جیتنے والوں کو لاکھوں درہم انعام میں دیئے جاتے ہیں۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button