متحدہ عرب امارات

دبئی ویزے کے حامل مسافر ابوظہبی میں لینڈ کر سکتے ہیں، اتحا ایئر ویز

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن اتحا ایئر ویز کا کہنا ہے کہ دبئی ویزوں کے حامل ایسےافرا د جو اس وقت بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں وہ اتحاد ایئر ویز کے ذریعے ابوظہبی میں لینڈ کر سکتے ہیں۔

اتحاد ایئر ویز کے ترجمان کا کہنا  تھا کہ”دبئی کے ویزوں کے حامل افراد ابوظہبی میں لینڈ کر سکتے ہیں”۔ اتحاد کی جانب سے یہ وضاحت ایئر انڈیا کی جانب سے ٹریول ایجنٹوں کو جاری کی گئی ایڈوائزری کے جواب میں دی گئی ہے۔  سرکلر میں ایئر انڈیا نے کہا تھا کہ مسافر صرف اسی امارات میں لینڈ کر سکتے ہیں جس امارات کا رہائشی ویزا ان کے پاس ہے۔

جبکہ ایئر انڈیا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے یہ سرکلر یو اے ای کی سول ایو ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق تھی۔ تاہم، اب اتحاد ایئر ویز کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہدایت کے مطابق دبئی ویزے کے حامل افراد ابوظہبی میں لینڈ کر سکتے ہیں۔

تاہم، مسافروں کو یو اے ای آنے کے لیے دیگر تمام شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button