متحدہ عرب امارات

بختاور بھٹو زرداری کے بیٹے کی پیدائش ، بچے کی صحت سے متعلق دبئی کے اسپتال سے اپڈیٹس جاری

خلیج اردو
13 اکتوبر 2021
دبئی : مرحومہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادای بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنے چاہنے والوں کیلئے ان کے نومولود بچے سے متعلق صحت کی اپڈیٹس جاری کیں ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ چھوٹے بچہ نیشنل انٹینسیو کیئر یونٹ میں ہے لیکن دن بدن بہتر ہوتا جارہا ہے۔

بختاور نے کہا کہ آپ سب کی محبتوں کا شکریہ اور ننھے بچے کی آمد پر جشن کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔


بختاور نے کہا کہ بچے کی ودلات اٹھ نومبر کو ہونی تھی لیکن انہوں نے دس اکتوبر کو پیدا ہوکر ہم سب کو خوشگوار حیرت میں ڈالا۔ وہ ابھی انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں ہے لیکن وہ دن بدن بہتر ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر نگہداشت کی یونٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے دس اکتوبر کو اپنے بچے کی پیدائش کا ٹویٹ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button