متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن:جانیئے کون سی اختیاطی تدابیر اپنانی ہوں گی

خلیج اردو 25 نومبر 2021

ابوظہبی:نیشنل کرائسز منیجمنٹس سیل کے مطابقمتحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات 80 فیصد گنجائش کے ساتھ منائی جائیں گی۔ کرائسز منیجمنٹ سیل نے تقریبات کے سوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی پروٹوکول تیار کئے ہیں۔ شہریوں سے بھی اس دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

نیشنل ایمرجنسی کرائسز سیل کے مطابق مختلف ممالک میں خفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہے۔

نینشنل ایمرجنسی کرائسزسیل کی جانب سے جاری احتیاطی تدابر کے مندرجہ ذیل ہیں۔

چھیانوے گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کا منفی آنا لازمی ہوگا۔تقریب میں شرکت سے قبل شرکا کو اپنا ٹیمپریچر چیک کرنا ہوگا۔ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔پرہجوم مقامات پر ہر وقت ماسک لگانا لازمی ہوگا۔سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھنا ہوگا۔

 

تقریبات میں صرف ویکسین لگوانے والے افرادکو ہی داخل ہونے کی اجازت دی جائیگی۔شہریوں کا ایک دوسرے ہاتھ اور گلے ملنے پر پابندی ہوگی۔شہری ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔انتظامیہ نے شہریوں سے بوسٹر شاٹس لگوانے کی ہدایت کی ہے

SOURCE: KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button