متحدہ عرب امارات

دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے بوسٹر شاٹ لگوانے کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردی

خلیج اردو 5 دسمبر 2021
دبئی: اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ فائزر کا بوسٹر شارٹ کیسے لگوائیں گے جب کہ آپ کرونا کی ویکسین پہلے ہی لگوا چکے ہیں۔دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے اپنے شہریوں کو اس پریشانی سے بچانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق اب شہری ایک یا دو فائزر کے شاٹس بطور بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں تاہم اس کا دارومدار پہلے لگوائی گئی کرونا ویکسین پر ہوگا۔دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مقامی شہری اور دبئی کا رہائشی ویزہ رکھنے والے افراد کو ہی بوسٹر شارٹس لگائے جائیں گے۔

ڈی ایچ اے کی جانب سے جاری گائیڈلائنز کے مطابق فائزر، موڈرنا اور اسٹرازنیکا ویکسین پہلے ہی لگوانے والے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین مکمل ہونے کے چھ ماہ بعد فائزر کا ایک ڈوز بطور بوسٹر شارٹ لگوا سکتے ہیں۔جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوانے والے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی فائزر کا ایک ڈوز بطور بوسٹر شاٹ لگایا جائے گا۔
سائنو فارم اور سائنویک ویکسین لگوانے والے سولہ سال سے زائد عمر کے افراد تین ماہ بعد فائزر کے دو ڈوز لگوا سکتے ہیں۔
دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق رہائشی مندرجہ ذیل سینٹرز سے دوسرے سوٹ لگوا سکتے ہیں:

ون سینٹرل کووڈ 19 ویکسینیشن سینٹر
آل گرہود میڈیکل فٹنس سینٹر
الکرماء میڈیکل فٹنس سینٹر
زعبیل ہیلتھ سینٹر
المزحار ہیلتھ تھک سینٹر
آلبرشا ہیلتھ سینٹر
نادالحمر ہیلتھ سینٹر۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button