متحدہ عرب امارات

چہرے اور لائنسس پلیٹ کی شناخت کے نظام سے لیس اسمارٹ پٹرولنگ گاڑی جو جلد دبئی پولیس سڑکوں پر لائے گی ، ایک جھلک ہم آپ کو دکھاتے ہیں

خلیج اردو

دبئی: دبئی پولیس اس حوالے سے منفرد مقام کی حامل ہے کہ ان کی گاڑیاں دنیا بھر میں ایک پہچان رکھتی ہے۔ جیسے دنیا کی سب سے تیز ترین گاڑی دبئی پولیس کا حصہ ہے۔ ایسے ہی دبئی پولیس اگلے پانچ سالوں میں اپنے فلیٹس میں 400 غیاث سمارٹ پٹرولنگ شامل کرے گی۔ دبئی پولیس فورس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری کا کہنا ہے کہ 196 ملین درہم کی ڈیل کے تحت متحدہ عرب امارات کی پٹرولنگ جلد ہی دبئی کی سڑکوں پر آئیں گے۔

 

 غیاث بہت سی منفرد خصوصیات کی حامل ہے۔ اس میں 360 ڈگری کیمرہ، آٹھ بیرونی نگرانی والے کیمرے اور چہرے اور لائسنس پلیٹ کی شناخت کا نظام شامل ہے۔ گاڑی کے اندر آئیں تو گشت کرنے والوں کے پاس ایک مربوط 16 انچ کی مرکزی اسکرین، کنٹرول سینٹر سے منسلک ایک طاقتور آن بورڈ کمپیوٹر، ایک بڑا ڈسپلے، ڈسپیچر سے منسلک ایک اینڈرائیڈ ٹیبلٹ اور ڈرائیور کے رویے کی نگرانی کرنے والا کیمرہ اور کیبن میں شامل ہے۔

 

 گاڑی میں ایڈجسٹ ایبل عقبی بنچ، گرلز، ایک حفاظتی پنجرا، بچاؤ اور حفاظتی سامان کو ذخیرہ کرنے کے لیے بوٹ میں ایک خاص طور پر ڈیزائن کردہ کمپارٹمنٹ، نیز بورڈ پر ایک جدید ڈرون کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق بنایا ہوا ڈرون باکس بھی رکھتے ہیں۔ غیاث کے فلیٹ کو جلد ہی وسیع کیا جائے گا جس میں ڈرون ایڈیشن، سوات گاڑیاں، ریسکیو اور فرسٹ ریسپانر گاڑیاں، ای گاڑیاں، ای بائیکس اور دیگر شامل ہوں گے۔

 

 گائٹکس 2018 کے ایک پروٹوٹائپ کو شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنا نام دیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل المری نے ڈبلیو موٹرز اور سیف سٹی گروپ کے ساتھ اشتراک میں سمارٹ پٹرول کی دوسری جنریشن کے باضابطہ آغاز کے دوران اس کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ایکسپو 2020 میں ورلڈ پولیس سمٹ کے دوران 10 گاڑیوں کی پہلی کھیپ فراہم کی گئی ہے۔

 

 پٹرولنگ دنیا کی جدید ترین حفاظتی گاڑیوں میں سے ایک ہے اور پہلی ڈبلیو موٹرز کار جو کہ کمپنی کی دبئی سلیکون اویسس سہولت پر متحدہ عرب امارات میں مکمل طور پر تیار کی گئی ہے۔

 ڈبلیو موٹرز کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر رالف آر ڈیباس کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے دبئی پولیس کو پہلا غیاث سمارٹ گشت فراہم کیا۔ یہ نہ صرف ڈبلیو موٹرز کے لیے بلکہ متحدہ عرب امارات کی آٹوموٹیو انڈسٹری کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ ہم مقامی طور پر ہائی ٹیک اور اہم گاڑیاں تیار کرنے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button