متحدہ عرب اماراتفن و فنکار

دبئی: شیخہ لطیفہ کو فیشن میگزین ووگ کے سر ورق پر فیچر کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کی چیئر پرسن شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم جلد ہی فیشن میگزین ووگ عربیہ کے 50ویں ایڈیشن کے سرورق پر نظر آئیں گی۔

ووگ میگزین نے انسٹاگرام پر میگزین کے سر ورق کی دو تصویریں شیئر کی ہیں جن میں شیخہ لطیفہ کو فیچر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شیخہ لطیفہ یو اے ای وزیر اعظم و نائب صدر اور یو اے ای کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں۔

میگزین نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میگزین کا ستمبر کا شمارہ "شیخہ لطیفہ کے کور فوٹو کے ساتھ یو اے ای کے 50 سالوں کا جشن منائے گا”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vogue Arabia (@voguearabia)

شیخہ لطیفہ نے میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں بتایاکہ وہ کس طرح سے یو اے ای تخلیقی معیشت کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں اور اپنے ملک کی خدمت کے لیے ان کے کیا منصوبے ہیں۔ مزید برآں، شیخہ لطیفہ نے اپنی عوامی زندگی کے علاوہ اپنے دیگر مشغلوں کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ شاعری، فنون لطیفہ ، گھوڑوں اور مارشل آرٹس میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نےبتایا کہ ماں کی ذمہ داریاں نبھانا سب سے زیادہ اہم کام جو انہوں اپنی زندگی میں اب تک کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button