متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے تیز ترین سروس کی روایت : فائر فائٹرز نے 21 منٹ میں دبئی میں لگی آگ پر قابو پالیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی سول ڈیفنس کے مطابق الکوسیس انڈسٹریل ایریا 1 کی پارکنگ میں جمعہ کی صبح لگنے والی زبردست آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے قارئین نے اس سے قبل آگ کی کئی ویڈیوز شیئر کی تھیں جن میں آسمان کی طرف کثیف، کالے دھوئیں اُڑتے ہوئے دکھائے گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ آگ نے کئی گاڑیوں کو لپیٹ میں لیا تھا اور یہ کہ بھاری دھواں جائے وقع پر موجود آتش گیر مواد کی وجہ سے تھا۔

دبئی سول ڈیفنس کے آپریشن روم کو صبح 10.07 پر آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ القصیٰ سول ڈیفنس اسٹیشن سے ٹیمیں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔ ٹیم پانچ منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ٹیم کی مدد کیلئے الراشدیہ اسٹیشن سے ایک اور ٹیم بھی روانہ کی گئی۔

حکام نے بتایا ہے کہ آگ پر اکیس منٹ میں قابو پایا گیا۔ کسی بھی قسم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کی تحقیقات کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button