متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں افغانستان سے فیملیز پہنچ گئیں

خلیج اردو
27 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر انوار گارگاش نے اپنے اینسٹگرام پر کچھ ایکسکلیسیو تصویریں پوسٹ کیں ہیں جو افغانستان سے آنے والے فیمیلیز کی ہیں۔

یہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پہلی فیملیز ہیں جو یہاں پہنچے ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اپنے ملک پر فخر ہے۔ انہوں نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات نے مہاجرین کی مہمان نواز کا آغاز کر دیا ہے۔

شیخ زید کی جانب سے یہ ہدایت جمعرات کی رات دی گئی تھی اور خاص طور پر خواتین اور بچوں کا تذکرہ کیا گیا تھا جن کے مطابق مہاجرین کیلئے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر دیکھ بھال اور سماجی معاونت فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

گارگاش کے مطابق متحدہ عرب امارات افغانستان سے سویلین کے انخلا میں بھرپور طریقے سے کردار ادا کر چکا ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کا تحفظ اور عزت نفنس یقینی بنایا جائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button