متحدہ عرب امارات

اپنی نوعیت کا پہلا پرتعیش گلیمپنگ ڈسٹینیشن اب شارجہ میں کھل گیا ہے

خلیج اردو
16 اکتوبر 2021
شارجہ : شارجہ کی اپنی نوعیت کی پہلی پرتعیش گلیمپنگ ڈسٹینیشن ماسک مون ریٹریٹ اب مہمانوں کا استقبال کررہی ہے اور اس کیلئے بکنگ جاری ہیں۔

کیمپنگ سیاحوں کو دن میں صحرا کا تجربہ کرنے اور رات کو ستاروں کے نیچے ڈیرے ڈالنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس میں کمرے کی کئی اقسام دستیاب ہیں جن میں ایک نجی پول کے ساتھ 10 گنبد ، ایک نجی پول کے ساتھ چار 2 بیڈروم کے خیمے اور ایک نجی پول کے ساتھ دو 1 بیڈروم کے خیمے شامل ہیں۔

تمام یونٹس ضروری سہولیات جیسے باربیکیو کا سامان ، ایک چھوٹا ریفریجریٹر اور انفرادی ائر کنڈیشنگ یونٹ سے لیس ہیں ۔ سیاحوں کو مختلف قسم کی بیرونی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی ملے گا جس میں ٹریکنگ اور ٹیلوں پر چڑھنا شامل ہے۔

شارجہ کے سرمایہ داری اور ترقیاتی اتھارٹی شوروق نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ انہوں نے چار نئے پرتعیش مہمان نوازی کے منسوبے کھولے ہیں جو شارجہ کے مرکزی اور مشرقی علاقوں میں ہیں۔

ان میں خار فکان میں الجبل ریزورٹ، کالبا میں ایک پرتعیش ہوٹل خور فکان میں ایک اور ہوٹل جو مشرقی ساحل میں متحدہ عرب امارات کا پہلا واٹر پارک پیش کرے گا اور ال بریدی ریزورٹ الدھید میں شارجہ سفاری پروجیکٹ شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button