متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ساحل سمندر کی صفائی مہم ، اطالوی اولمپک میڈلسٹ بھی شامل ہوگئے

خلیج اردو
ابوظبہی : اٹلی کے اولمپک میڈلسٹ اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر گریگوریو پالٹرینیری نے متحدہ عرب امارات میں جاری ساحل سمندر کی صفائی مہم کیلئے رضاکاروں اور ماحولیاتی ایجنسی کے ساتھ یاس جزیرے پر البحیا بیچ پر ساحل سمندر کی صفائی مہم میں شمولیت اختیار کی۔

پالٹرینیری ایک ماہر ماحولیات، اتحاد ایرینا میں جاری ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کر رہے ہیں جہاں انہوں نے اپنی ٹیم کو اوپن واٹر مکسڈ ٹیم ریلے میں گولڈ میڈل دلایا۔

اطالوی سوئمنگ سٹار نے ساحل سمندر کے ملبے، آلودگی اور ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا

خلیج ٹائمز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بطور ایتھلیٹس، پیغام رسائی واقعی اہم ہے۔ ہم ساحل سمندر کو زیادہ سے زیادہ صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موجودہ 1,500 میٹر فری اسٹائل ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کے ساتھ 20 افراد کا ایک گروپ بھی موجود ہے جس میں ایک مقامی کلب سول اسپورٹس کے نوجوان تیراک بھی شامل تھے۔ تاکہ سمندری ملبے کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں اور سمندری زندگی کو لاحق خطرات کو کم کرنے میں مدد ملے۔

27 سالہ نوجوان اٹلی میں ماحولیاتی تحفظ کے ایسے ہی کوششیں کر رہا ہے۔

ای اے ڈی میں ماحولیاتی معلومات، سائنس اور آؤٹ ریچ مینجمنٹ کی ڈائریکٹر خانسا ابراہیم البلوکی کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں شروع ہونے کے بعد سے ساحل سمندر کی صفائی کے اقدام کو زبردست ریسپانس ملا ہے۔

البلوکی نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے ہاکس بل ٹرٹل کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹیز آنے والے سالوں تک ان رہائش گاہوں کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔؎

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button