
خلیج اردو
دبئی: دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر کی ایک سیریز سے متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے درمیان بہترین تعلق اور ہم آہنگی کو ضاہر کیا گیا ہے۔ ولی عہد شہزادہ جو فزا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ تصویریں شیئر کیں ہیں۔
تصاویر کی سیریز میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کو شیخ حمدان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک اور تصویر میں صدر دبئی کے حکمران اور ولی عہد کے درمیان بیٹھے نظر آ رہے ہیں جبکہ قائدین گہری بحث میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک تصویر میں شیخ محمد اور شیخ حمدان ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، ایک مقرر کو غور سے سن رہے ہیں۔ فریم میں مقرر نظر نہیں آتا لیکن ان کے الفاظ شیخ محمد کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرتے ہیں۔
برادرانہ محبت امارات کا خاصہ ہے۔ اس تصویر میں رہنما گرمجوشی سے گلے ملتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جیسے ہی صدر شیخ حمدان کا استقبال کرتے ہیں، شاہی خاندان کے دونوں ارکان کو اپنے چہروں پر ہلکی مسکراہٹ سجائے دیکھا جا سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کو اتحاد او اتفاق کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ایک اچھے تعلقات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ان تصاویر نے ان کے رشتے کی گہرائی اور ان کے اشتراک کردہ قربت پر ایک نئی روشنی ڈالی ہے۔
Source: Khaleej Times