متحدہ عرب امارات

شیخ محمد کا گائٹکس 2021 کا دورہ ، دنیا کو قریب لانے والے اس شاندار تقریب کو سراہا

خلیج اردو
20 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے آج بدھ کے روز بیس اکتوبر کو گائٹکس 2021 کا دورہ کیا ہے۔

گائٹکس یعنی گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزہبیشن اپنے اکتالیس ویں ایڈیشن کے ساتھ اس ہفتے کے آغاز پر دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں شروع ہوا جو اکیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ٹویٹر پر دبئی کے حکمران نے گائٹکس کے بارے میں کہا کہ یہ مستقبل کی معیشت کیلئے ہماری قومی خواہشات کی نمائندگی کرتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ گائٹکس اپنی مستقبل کی تکنیکی خواہشات کو مرتب کرنے کیلئے دنیا کے مشرق اور مغرب کو اکٹھا کرنے میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرتا ہے۔

مقامی حکومتوں کے محکمے اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیاں نمائش شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں سیاحوں کو اپنی جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کرا چکی ہیں۔

نمائش میں مصنوعی ذہانت ، فائیو جی ٹیکنالوجی ، کلاوڈ ، بگ ڈیٹا ، سائبر سیکورٹی ، بلاک چین ، کوائنٹم کمپیوٹنگ اور ایمرسیو پارکیٹنگ میں عالمی سرمایہ کاروں کو ملانے کا موقع ملا ہے۔

اس تقریب کو چھ مختلف بڑی تقریبات کی مدد سے پھیلایا گیا ہے جن میں غائٹکس گلوبل ، ہر چیز کو مصنوعی ذہانت میں تابع بنانا ، گائٹکس فیوچر اسٹار ، فیوچر بلیک چین سمٹ ، فنٹیچ میں اضافہ اور مارکیٹنگ مانیا شامل ہیں۔

گائٹکس میں ایک سو چالیس سے زیادہ ممالک سے 3,500 سے زیادہ نمائش کرنے والوں اور دو سو سے زیادہ حکومتی وزراء نے حصہ لیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button