متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کے لگژری گاڑیوں میں طلباء کی سواری،بچوں نے ماسکوٹ آمنہ اور منصور سے بھی ملاقات کی

خلیج اردو

دبئی: دبئی میں ہٹا کے طلباء نے تعلیمی سال کا آغاز سرپرائز کے ساتھ کیا اور دبئی پولیس کے عالمی شہرت یافتہ لگژری گشت میں سواری کا مزہ لیا۔

 

شعور بیدار کرنے اور تعلیمی برادری کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے مقصد سے، ہٹہ پولیس اسٹیشن نے تعلیمی سال کے پہلے ہفتے میں طلباء کو تحائف اور سپر کار سواری سے سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا۔

 

ہٹہہ پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل مبارک الکتبی کے مطابق طلباء کو تعلیم دینے کے لیے اب جدید طریقوں کی ضرورت ہے تاکہ آگاہی پیغامات کی موثر ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

اس وجہ سے پولیس نے بچوں کے ساتھ ایک ناقابل فراموش تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

یہ اقدام دبئی پولیس کے اسکولز سیکیورٹی انیشیٹیو کا حصہ ہے جو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے لینڈ پورٹس پاسپورٹ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ہٹہ برانچ کے تعاون سے سرانجام دیا گیا۔

 

طلباء نے دبئی پولیس کے ماسکوٹ آمنہ اور منصور سے بھی ملاقات کی جنہوں نے کچھ حفاظتی نکات شیئر کیے۔

 

حکام کے مطابق ہٹہ پولیس جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اسکول کے علاقوں میں پٹرولنگ میں اضافہ اور طلباء کے لیے آگاہی لیکچرز کا اہتمام کرے گی۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button