متحدہ عرب امارات

امریکہ میں بلی کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو : یہ بالکل دبئی میں پیش آنے والے واقعے کی طرح ہے

خلیج اردو
16 ستمبر 2021
دبئی : امریکہ میں ایک فٹ بال میچ کے دوران ایک بلی کو بچانے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو کے بعد دبئی کے رہائشیوں نے جلدی اس کا موازنہ پچھلے مہینے دبئی میں پیش آنے والے واقع سے کیا اور دونوں میں مماثلت پائی۔

فلوریڈا میں 11 ستمبر کو میامی اپلاچین اسٹیٹ یونیورسٹی فٹ بال گیم میں میامی ہریکینز کے دو شائقین نے ایک بلی کی جان بچانے کیلئے امریکی پرچم کا استعمال کیا۔

ایک ویڈیو کلپ میں بلی کو میامی گارڈنز کے ہارڈ راک اسٹیڈیم کے اوپر سے لٹکتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ جب شائقین نے دیکھا کہ بلی اپنے آپ کو بے بسی محسوس کررہی ہے تو شائقین نے پرچم پھیلا کر اسے بچایا۔

جب پرچم کو پھیلایا گیا تو بلی اس پر گود آئی اور محفوظ پائی گئی۔

ٹی وی اسپورٹ اینکر وکرگ نے ٹویٹر پر بتایا کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا۔ ایک بلی میامی میں اوپری کنارے سے کودی اور شائقین نے اسے امریکی پرچم سے بچایا ۔ یہ کیا شاندار نظارہ ہے۔

یہ واقعہ بالکل ایسا ہے جیسے تین غیر ملکیون نے دبئی میں کیا تھا جہاں ایک دوسری منزل کی بالکونی سے گرنے والی پریگننٹ بلی کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

مراکش سے تعلق رکھنے والے چوکیدار اشرف ، پاکستانی سیلزمین عاطف محمود اور روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے کے ساتھ کام کرنے والے ایک بھارتی ڈرائیور ناصر کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ان سنگ ہیرو قرار دیا تھا۔

شیخ محمد نے ان میں سے ہر ایک کو 50 ہزار درہم سے نوازا۔

ان تینوں کی حاضر دماغی کی تعریف کرتے ہوئے کئی صارفین نے ان کے حق میں بات کی اور انہیں متحدہ عررب امارات کا اثاثہ قرار دیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button