متحدہ عرب امارات

یو اے ای: پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو لگنے والی آگ بھجانے والے ورکرز کو اعزاز سے نواز دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

عجمان سول ڈیفنس نے عجمان کے رومیلا کے علاقے میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو لگنے والی آگ بھجانے والے ورکرز کو اعزاز سے نواز دیا۔

عجمان سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل راید عبید الزابی نے کہا کہ ورکرز کے فوری عمل نے دوسری کھڑی کاروں تک آگ پھیلنے سے روکنے میں مدد کی۔

انہوں نے آگ پر قابو پالیا اور تب تک اسے قابو میں رکھا جب تک فائرفائٹرز کی ٹیم نہیں پہنچ گئی۔

آگ انجن میں شروع ہوئی اور کار کے اگلے حصے تک پھیل گئی۔ جب ورکرز نے آگ دیکھی تو انہوں نے فوری طور پر کارروائی کی اور اسے بجھا دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورکرز کو علاقے کے دیگر افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button