متحدہ عرب امارات

دنیا افغانستان میں عورتوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرے ، ملالہ یوسفزائی

خلیج اردو
25 ستمبر 2021
لندن : نوبل انعامہ یافتہ ملالہ یوسفزائی نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے وہاں خواتین کے حقوق کی حفاظت کیلئے کردار ادا کریں اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں۔

ایسے میں جب مختلف ممالک اور تنظیمیں طالبان کے ساتھ مذاکرات اور روابط میں ، چوبیس سالہ ملالہ نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جیسے طالبان بیس سال پہلے اقتدار میں آکر ایسے تھے ویسے شروع نہ ہو جائے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب کے موقع پر مختلگ سیشن کے دوران گفتگو میں ملالہ نے کہا کہ انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے تحفظ پر ہم سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا یہ وہ وقت ہیں جب ہم پرعزم رہیں اور افغان خواتین کی حفاظت کریں۔ افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ کریں اور ان حقوق میں سے اہم یہ ہے کہ ہم ان کے تعلیمی حق کا دفاع کریں ۔

ملالہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران دنای کے رہنماؤں نے افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ کا وعدہ کیا ہے لیکن اہم یہ ہے کہ وہ ایسا کیسے کریں گے۔

بیس سالوں بعد افغان طالبان کے پاس طاقت آنے کے بعد دنیا بھر سے لوگ وہاں کی خواتین کے حقوق کو لے کر پریشان ہیں اور اس حوالے سے مختلف فورم پر اس کا اظہار ہوتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button