خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ملالہ یوسف زئی دبئی ایکسپو2020 میں پاکستان پویلین پہنچ گئیں

خلیج اردو: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دبئی ایکسپو2020 پہنچ گئیں،جہاں انہوں نے اپنے والدین اور شوہر کے ہمراہ ایکسپو2020 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ایکسپو2020میں پاکستان پویلین سب سے خوبصورت ہے، پاکستان پویلین آکر دل خوش ہوا۔

پاکستان پویلین کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر ملالہ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی، جس میں لکھا گیا، "پاکستان پویلین کیلئے یہ ایک اعزاز ہے کہ خواتین کی تعلیم کے لیے پاکستانی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، ان کے شوہر ملک اسیر اور ان کے اہل خانہ نے آج ہمارے پویلین کا دورہ کیا۔

ویڈیو میں ملالہ کو حکام اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ پویلین کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایکسپو 2020کے آرگنائزر نےملالہ یوسفزئی کوومیزپویلین میں دعوت دی جبکہ دبئی ایکسپوکےایونٹ میں شہزاد رائے بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button