متحدہ عرب امارات

دبئی میٹرو میں حاملہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

ٹرین میں سیٹ خالی نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی ہو کر سفر کر رہی تھی، جب میں اپنے پیچھے کسی کو محسوس کیا، متاثرہ خاتون کا بیان

 

خلیج اردو آن لائن: دبئی کی ابتدائی عدالت نے سوموار کے روز 31 سالہ مصری خاتون کو میٹرو ٹرین میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے مقدمے کی سماعت کی۔  واقعہ مارچ 2020 میں پیش آیا، جب مصری خاتون دبئی میٹرو کے ذریعے القرهود جانب جار رہی تھی، اسی دوران ٹرین کے ڈبے میں اسکے ایک ہم وطن نے اسے پیچھے سے چھوا۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ ” ٹرین میں سیٹ خالی نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی ہو کر سفر کر رہی تھی، جب میں نے اپنے پیچھے کسی کو محسوس کیا۔ میں نے مدعا علیہ کو اپنے بہت قریب کھڑے دیکھا جبکہ ٹرین میں کافی جگہ تھی۔ میں تھوڑا آگے کی جانب بڑھ کر کھڑی ہوگئی، لیکن مدعا علیہ نے مجھے پر سے چھوا۔

خاتون کا کہنا تھا  کہ مدعا علیہ کے تین بار یہ حرکت کرنے وہ اس شخص پر چلائی۔ خاتون نے بتایا کہ ” جیسے ہی ٹرین اگلے اسٹیشن پر پہچنی ملزم فرار ہوگیا۔ میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، لیکن تھک چکی تھی،کیونکہ میں حاملہ تھی”۔

تاہم خاتون نے واقعہ کی رپورٹ دبئی پولیس کو کی، جس کے بعد دبئی پولیس 33 سالہ مصری کو گرفتار کر لیا۔

دبئی پولیس کے اہلکار نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ” انہوں ملزم کو نگرانی کے لیے لگائے کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد مدعا علیہ نے ٹرین میں رش ہونے کی وجہ سے حادثاتی طور پر خاتون کے جسم کو چھونے کا اقرار کیا”۔

مدعا علیہ نے  دعوا کہ وہ خاتون کے چیخنے کی وجہ سے خوف زدہ ہوگیا تھا اس لیا وہاں سے فرار ہوگیا۔

تاہم دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعا علیہ پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

مقدمے کا فیصلہ 24 اگست کو متوقع ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button