متحدہ عرب امارات

بچے کی سالگرہ پر خطرناک آتشبازی کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو
13 دسمبر 2020
دبئی: دبئی میں ایک شخص کو خطرناک آتشبازی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مذکورہ شخص نے بچے کی سالگرہ پر ایسی آتشبازی کی تھی جس سے آس پاس کے علاقے میں املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ تھا۔

پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بظاہر اپنے بچے کی سالگرہ منانے کے موقع پر آتش بازی کرکے ویڈیو بنانے والے شخص جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی ، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں میں آتش بازی سے گریز کریں کیونکہ اس سے آس پاس کے علاقوںمیں آگ لگ سکتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button