متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ: لا پرواہی سے سڑک پار کرتے ہوئے ایک ایشیائی باشندہ کار کی زد میں آ کر ہلاک

خلیج اردو آن لائن:

ٹریفک قوانین کی معمولی سے خلاف ورزی سے بھی آپ کی جان جا سکتی ہے۔ جس کی ایک مثال منگل کے روز راس الخیمہ میں ہونے والے حادثے سے ملتی ہے۔

منگل کے روز ایک 28 سالہ ایشیائی باشندے سے گاڑی اس وقت ٹکرا گئی جب وہ پیدل چلنے والوں کے لیے مقام کی بجائے کسی دوسرے مقام سے سڑک پار کر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ایشیائی باشندہ منگل کی رات راس الخیمہ میں وکالت روڈ کو ایک غیر موزوں مقام سے پیدل کراس کر رہا تھا جب ایک تیز رفتار گاڑی اس کے اوپر چڑھ گئی۔

راس الخیمہ پولیس کے ٹریفک اور پیٹرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر احمد الصام النقبی کا کہنا تھا کہ انہیں حادثے کی اطلاع رات 10 بج کر 15 منٹ پر موصول ہوئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور طبی عملا جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگیا لیکن نوجوان موقع پر جاں بحق ہو چکا تھا۔ جس کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا اور حادثے کی فائل قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔

برگیڈیئر احمد کا مزید کہنا تھا کہ پیدل چلنے والوں سڑک مخصوص مقامات سے ہی کراس کرنی چاہیے اور سڑک عبور کرنے سے پہلے انہیں تسلی کر لینی چاہیے کہ سڑک خالی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button