متحدہ عرب امارات

شادی کیلئے جعل سازی اور فراڈ کی انتہا ، 12 سال بعد بیوی کو سب پتہ چل گیا ، معاملہ عدالت پہنچ گیا

خلیج اردو
20 ستمبر 2020
دبئی: دبئی کی ایک عدالت میں سماعت کے دوران ایک ایرانی شخص پر عجیب وغریب الزام لگا ہے۔

52 سالہ ملزم پر الزام عائد ہے کہ اس نے دبئی میں خاتون سے شادی کیلئے دوسرے شخص کی معلومات اور کوائف کا استعمال کیا۔

2007 میں ملزم نے خاتون سے شادی کیلئے اپنے کوائف نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے شخص کی شناخت کا استعمال کیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق مذکورہ جوڑے نے اختلافات کی بنا پر 2018 میں ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی۔

38 سالہ خاتون کے بیان کے مطابق ان کے سابقہ شوہر نے 2007 میں کسی اور نام سے اپنا تعارف کرایا۔ ہم نے دبئی شریعت کورٹ جاکر شادی کی۔ اس نے اپنا صحت کارڈ جس پر اس کی تصویر اور نام درج پر ، بطور شناختی کارڈ دیکھایا۔ میں نے اسے بتایا کہ میرے بیٹے کیلئے پاسپورٹ بناؤ جس پر وہ ہیلے بہانوں سے کام لیتا رہا۔ آخرکار اس نے بتایا کہ کہ اس کا اصل نام دوسرا ہے۔

خاتون کے مطابق وہ پولیس اسٹیشن گئی اور معاملے کی شکایت درج کی جہاں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس جعل سازی کے بارے میں اس کے سالے کو حقائق معلوم تھے۔

امراتی پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا 12 سال کا ہے اور اس ک سابقہ بیوی کے خاندان کو سب حقائق کا علم ہے۔ اس نے ہیلتھ کارڈ کا استعمال اس لیے کیا کیونکہ اس کے پاس دوسرے کوائف نہیں تھے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button