خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں منشیات زیر زمین دبانے اور فروخت کرنے پر ایک شخص کو جیل، اور جرمانہ کی سزا

خلیج اردو: دبئی کی عدالت نے ایک منشیات فروش کو واٹس ایپ کے ذریعے منشیات رکھنے اور اس کی تشہیر کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنادی، ملزم پر 50,000 درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ جیل کی مدت پوری کرنے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا

سرکاری ریکارڈ کے مطابق، مدعا علیہ کو 7.5 کلو گرام میتھم فیٹامائن کے ساتھ پکڑا گیا جس کے اپنے کچھ پیمانے اور آلات تھے جو منشیات کو چھوٹے تھیلوں میں بھر کے بانٹنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔

گزشتہ سال فروری میں، دبئی پولیس کو ایک شخص کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ امارات کے مختلف مقامات پر منشیات کو زیر زمین دبا رہا ہے اور جمع کرکے گاہکوں کو مختلف مقامات پر بھیج رہا ہے۔

ملزم کو گرفتار کر کے اس کے اپارٹمنٹ سے منشیات برآمد کر لی گئی۔

47 سالہ مدعا علیہ نے دعویٰ کیا کہ اس کا ہم وطن اسے منشیات حاصل کرنے اور اسے چھوٹے تھیلوں میں بھر کے تقسیم کرنے اور دبئی کے مختلف علاقوں میں دفن کرنےکیلئے ماہانہ 2,000 درہم ادا کر رہا تھا

سرکاری ریکارڈ میں ایک پولیس اہلکار نے کہا، "وہ مقامات کی تصاویر لیتا تھا اور اسے ہر ماہ 2,000 درہم کے عوض صارفین کو بھیجتا تھا جبکہ گاہک منشیات کیلئے ملک سے باہر شخص کو رقم بھیجتے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button