متحدہ عرب امارات

سپر مارکیٹ میں موجود اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے صارف پر بھارتی چور کا حملہ ، حکام نے گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا

خلیج اردو
20 فروری 2021
دبئی : ایک بیروزگار بھارتی شخص کو 6 مہینوں کی جیل بھجوا دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے ایک شخص پر پیپر سپرے سے حملہ کرکے اس سے 2500 درہم چرا لیے تھے ۔ سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کے مطابق 28 سالہ بھارتی ملزم نے متائثرہ شخص کی ریکی کی اور ان کا پھیچا کیا اور جب اس نے اے ٹی ایم سے رقم نکالی تو ان پر حملہ کیا۔ واقعہ دبئی کے علاقے القوسیص میں پیش آیا۔

40 سال نیپالی متائثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ جیسے ہی اس نے 2500 درہم اے ٹی ایم سے نکالے ، بھارتی چور نے اس کی رقم چین لی اور بھاگ گیا۔ میں نے اس کا پھیچا کیا لیکن اسے پکڑ نہیں پایا۔ جب میں اس کا پھیچا کررہا تھا تو چرائی ہوئی رقم سے 300 درہم زمین پر گرے۔

دبئی پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے اور متائثرہ شخص پر پیپر سپرے کے استعمال کا بھی اعتراف کیا ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button