خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں کار رجسٹریشن کے لیے آدمی نے دوست کی بیوی کی دستاویزات کا غلط استعمال کیا۔

خلیج اردو: دبئی کورٹ آف فرسٹ انسٹینس نے ایک شخص کو ایمریٹس آئی ڈی اور اپنے دوست کی بیوی کا ڈرائیونگ لائسنس استعمال کر کے اس کے نام سے کار رجسٹر کرنے کے جرم میں تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق، مدعا علیہ جمع شدہ ٹریفک جرمانے کی وجہ سے نئی گاڑی نہیں خرید سکا۔ اس لئے اس نے ایک اور کار خریدی اور اس خاتون کے کاغذات استعمال کیے اور نئی کار کو رجسٹر کرنے کے لیے اس کے جعلی دستخط کیے ۔

متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ اسے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے کہ اس کے نام سے ایک گاڑی رجسٹر کی گئی ہے۔

’’میں نے کوئی گاڑی نہیں خریدی اور نہ ہی اپنے نام سے کوئی کار رجسٹر کروائی۔ میں نے اتھارٹی سے رابطہ کیا جس نے تفصیلات چیک کیں تو مجھے پتہ چلا کہ مدعا علیہ نے میری ایمریٹس آئی ڈی اور ڈرائیونگ لائسنس کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی کو رجسٹر کیا ہے،” متاثرہ خاتون نے سرکاری ریکارڈ میں بتایا۔

خاتون نے الرشیدیہ پولیس اسٹیشن کو واقعے کی اطلاع دی۔

مدعا علیہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے 8000 درہم میں کار کے بارے میں ایک آن لائن اشتہار دیکھا۔ اس نے گاڑی کو اپنے نام سے رجسٹر کرنے کی کوشش کی لیکن جمع ہونے والے ٹریفک جرمانے کی وجہ سے ناکام رہا۔ مدعا علیہ نے الزام لگایا کہ اس کے دوست نے اسے بتایا کہ وہ گاڑی کو اپنی بیوی کے نام پر رجسٹر کروا سکتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دستاویزات کی کاپی حاصل کرنے کے بعد وہ گاڑی کے مالک کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کرنے گئے۔

رجسٹریشن سنٹر میں ملازم نے گواہی دی کہ مدعا علیہ نے دستاویزات کی ایک کاپی پیش کی اور اسے بتایا کہ خاتون سینٹر کے باہر انتظار کر رہی ہے۔

مدعا علیہ نے جعلی دستخط کیے تھے اور ملازم نے لین دین مکمل کر لیا تھا۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعا علیہ پر سرکاری دستاویزات کے غلط استعمال اور جعلسازی کا الزام عائد کیا گیا اور اسے تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد اسے ملک بدر کیا جائے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button