متحدہ عرب امارات

خاتون کے گھر میں گھسنے کے الزام میں عرب باشندے پر 45 ہزار درہم جرمانہ

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی سول عدالت نے ابوظہبی کے رہائشی پر ایک عرب خاتون کے گھر میں گھسنے اور اس خاتون کی شہرت خراب کرنے الزام میں 45 ہزار درہم خاتون کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق خاتون نے اس شخص کے خلاف گھر میں گھس آںے کے الزام پر مبنی شکایت درج کروا رکھی تھی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ مدعاعالیہ بغیر کسی اجازت اور قانونی اجازت کے اس کے گھر میں گھس آٰیا تھا  جس کی وجہ سے اس کی اپنے محلے داروں کے درمیان بدنامی ہوئی۔

ابوظہبی کے کریمنل کورٹ نے مدعا علیہ پر الزاام ثابت ہونےکے بعد اس پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا تھا۔ لیکن معزز جج نے خاتون کا ہدایت کی تھی کی دیگر نقصان کی بھرپائی کے لیے وہ دیوانی مقدمہ درج کروائے۔

جس پر متاثرہ خاتون سول کورٹ میں خلاف اخلاقی اور مادی نقصان کی بھرپائی کے لیے اس شخص کے خلاف ایک لاکھ درہم ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔

اسی مقدمے کے فیصلے میں سول کورٹ نے مدعاعلیہ کو حکم دیا کہ وہ خاتون نقصان کی بھرپائی کے طور پر 45 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرے۔

مدعاعلیہ نے اس فیصلے کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل بھی کی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button