متحدہ عرب امارات

بہتر انگریزی نہ بولنے والے منیجر کی توہین ، ہوٹل کی خاتون مالکان کو مہنگی پڑ گئی

خلیج اردو
21 جنوری 2021
عاطف خان خٹک

اسلام آباد : پاکستان میں اس وقت سوشل میڈیا پر دو خواتین کی جانب سے ایک ہوٹل منجیر کی توہین کرانے سے متعلق ویڈیو پر تبصرے جاری ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہوٹل منیجر جن کا نام اویس ہے دو خواتین کے سامنے موجود ہے ۔ یہ دو خواتین خود کو اسی ہوٹل کی مالکان بتلاتی ہیں اور منیجر اویس سے سوالات پوچھ رہی ہیں جا کا ایوس بڑی شائستگی کے ساتھ جواب دے رہا ہے۔

ہوٹل کی مالکان خواتین کو دیئے گئے جوابات کے مطابق اویس اسی ہوٹل میں 9 سالوں سے کام کررہا ہے اور بہتر انگریزی سیکھنے کیلئے وہ کوچنگ کلاسز بھی لے چکا ہے لیکن پھر بھی انگریزی میں روانگی نہیں ہے۔

یہ دو خواتین اویس کی خراب انگریزی پر ان کا مزاق اڑاتیں ہیں اور ناظرین سے مخاطب ہوکر کہتیں ہیں کہ اتنی پرکشش تنخواہ لینے کے باوجود اویس انگریزی میں ہمارے صارفین کے ساتھ گفتگو نہیں کر سکتا۔ اس پر سوشل میڈیا نے خواتین کو کافی تنقدی کا نشانہ بنایا ہے۔ اسے شرام نام قرار دے کر سوشل میڈیا پر شیم فل کا ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے۔ ساتھ میں نجی ہوٹل کے نام کو لے اس کے بائیکاٹ کا بھی کہا جارہا ہے۔

خرم قریشی نامی صارف نے لکھا ہے کہ وہ اویس سے ملاقات کر چکے ہیں اور وہ کافی مہذب اور شائستہ شخص ہے، مجھے افسوس ہوا یہ دیکھ کر کہ اس طریقے سے بالا طبقہ ملازمین کا مزاق اڑارہا ہے۔ ان دونوں خواتین کو شیشے میں اپنے آپ کو دیکھنا چاہیئے۔

ہمنا بلال نامی صارف نے لکھا ہے کہ کیوں لوگ نہیں سمجھتے کہ ان کے رویے سے کسی کی دل آزای ہو سکتی ہے اور ان کے عزت نفس کو مجروح کیا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/HamnaBilal6/status/1352134802128957443

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button