خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

رمضان المبارک کے دوران متحدہ عرب امارات کے متعدد اسکولوں نے تعطیلات کا اعلان کردیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے بہت سے اسکولوں نے 2 ہفتوں کی موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، جس میں تقریبا رمضان المبارک کا آدھا مہینہ گزر جائیگا۔

امریکن سکول فار گرلز کی پرنسپل لیزا جانسن نے ریمارکس دیے کہ رمضان کے پہلے 2 ہفتے موسم بہار کی تعطیلات کے ساتھ ملتے ہیں، اس طرح روزوں کے دوران طالبات کو فائدہ ہوگا کہ انہیں ہوم ورک یا ڈیڈ لائن کے بغیر عبادت کرنے کے لیے کچھ وقت ملے گا۔

رمضان کا مقدس مہینہ 23 مارچ سے شروع ہوگا، عید الفطر 21 اپریل (جمعہ) کو ہوگی۔ یعنی 29 روزہ تک رمضان ہو گا۔

ہندوستانی اسکول اپنے تعلیمی سال کا اختتام 16 یا 17 مارچ کو کریں گے، نیا تعلیمی سال 3 اپریل سے شروع ہوگا۔ اس لیے ہندوستانی اسکولوں میں بھی رمضان میں 10 چھٹیاں ہوں گی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اپ ٹاؤن انٹرنیشنل اسکول کے پرنسپل روب کامنز نے بتایا کہ موسم بہار کی تعطیلات 25 مارچ سے 9 اپریل تک ہوں گی۔ رمضان المبارک کے پہلے 2-3 دنوں کے لیے، طلبہ کم اوقات کیلئے سکول اٹینڈ کریں گے، اس کے بعد 2 ہفتے کی چھٹیاں ہوں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button