متحدہ عرب امارات

ڈیرا دبئی میں واقع ایک گودام میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

آج دوپہر دبئی کے علاقے ڈیرا کی پورٹ سعید اسٹریٹ میں واقع پلاسٹک میٹریل کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹنگ اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم سرکاری ذرائع کی جانب سے حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ”دبئی سول ڈیفنس کی ٹیمیں اس وقت پورٹ سعید کے علاقے میں واقع ایک ٓ پلاسٹک میٹریل کے گودام میں لگی آگ بھجانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کسی کے زخمی ہونے اطلاعات نہیں ہیں”۔

حکام کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ آگ پر قابو پائے جانے تک اس علاقے سے دور رہیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button