
خلیج اردو
دبئی: دبئی پولیس عوام کو جمعیرہ کے کائٹ بیچ پر دس روزہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہے۔24 ستمبر بروز ہفتہ کی شام، پولیس کی جانب سے فیملیز کے لیے کئی دلچسپ سرگرمیاں اور شوز کا اہتمام کیا جائے گا۔
عوام کے اراکین میوزیکل بینڈ اور تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جبکہ کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔مختلف مقابلوں کے ذریعے جیتنے کے لیے بہت سارے انعامات ہیں۔ لوگوں کے استقبال کے لیے پولیس کا کے نائن یونٹ بھی موجود رہے گا۔
دبئی پولیس کی سپر کاروں کا مشہور فلیٹ اس تقریب میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے آج شام 5 بجے سے شام 6.30 بجے تک جمیرہ میں سالٹ ریسٹورنٹ کے پیچھے کائٹ بیچ پر خصوصی شو منعقد ہوگا۔
Source: Khaleej Times