متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے اس سفیر سے ملیے جس نے نوجوانی میں یو اے ای کا جھنڈا ڈیزائن کیا تھا

خلیج اردو
28 اکتوبر 2021
دبئی : دو دسمبر کو اس تاریخی لمحے کے پچاس سال ہو جائیں گے جب متحدہ عرب امارات کا اتحاد ہوا تھا اور ملک کا پرچم لہرایا گیا تھا۔

3 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے یوم پرچم سے پہلے خلیج ٹائمز نے تجربہ کار اماراتی سفارت کار عبداللہ محمد المائنا سے ملاقات کی ہے جو وہ شخص تھے جنہوں نے صرف 19 سال کی عمر میں ملک کے اتحاد، فخر اور وقار کی علامت کو ڈیزائن کیا تھا۔

المائنا کے ڈیزائن کو ملک گیر مقابلے کے حصے کے طور پر جمع کرائی گئی 1,030 سے زیادہ ڈیزان میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ بعد ازاں منتخب ہونے والا پرچم 2 دسمبر 1971 کو بلند کیا گیا تھا۔

آج پانچ دہائیوں گزر جانے کے بعد بھی المعینہ کے ذہن میں اس تاریخی موقع کی یادیں تازہ ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کے ڈیزائن کو منتخب کیا گیا ہے جب تک کہ اس نے ابوظہبی کے مشرف پیلس میں جھنڈا لہراتے ہوئے نہیں دیکھا تھا۔

معمر سفیر االمائنا کا کہنا ہے کہ یہ کافی بہترین احساسات تھے۔ ہم سب بہت خوش تھے کیونکہ ہمارا بطور ایک ملک الحاق ہوا تھا۔ تاہم میں بہت خوش تھا کہ جب انہوں نے انتہائی کم وقت اور وسائل میں جھنڈے کا ڈیزائن بنایا۔

وہ یاد کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کیلئے جھنڈے کی ڈیزائننگ ایک بہت بڑا کام تھا۔ اس کیلئے ایک کمیٹی بنائے گئی تھی اور الاتحاد اخبار میں اس کا اشتہار دیا گیا تھا۔

المائنا نے کہا کہ انہوں نے اشہتار کو تب دیکھا جب اس حوالے سے ڈیڈلائن کے گزر جانے میں تین دن باقی تھے۔ وہ بتاتا ہے کہ یہ وقت کی دوڑ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جھنڈے کی ڈیزائننگ کیلئے راتوں کو جاگنے کا احساس بہترین تھا۔ دو دسمبر 1971 کو ایک ہی جھنڈا لہرایا جانا تھا اور یہ ابوظبہی میں یونین آفس میں لہریا گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button