خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ’ایپل‘ کی پرانی مصنوعات کا میوزیم بنانے والے بھارتی سے ملاقات

خلیج اردو: مُتحدہ عرب امارات کے تجارتی مرکز دبئی میں ملازمت کرنے والے ایک بھارتی شہری نے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کی پرانی اور متروکہ مصنوعات پر مشتمل ایک میوزیم بنایا ہے جسے عوامی اور ابلاغی حلقوں کی غیر معمولی توجہ حاصل ہورہی ہے۔

ایپل کی مصنوعات کے بہت بڑے پرستار جمی گریوال نے ’ایپل‘ کے پرانے کمپیوٹرز اوراسیسریز جمع کرنے میں برسوں گزارے ہیں۔ کمپنی کی کسی برانچ سے باہر نجی سطح پر ایپل کی پرانی مصنوعات کا یہ پہلا ذخیرہ ہے۔

گریوال کا یہ عجائب گھرکبھی دبئی کی ایک کمپنی میں ایک چھوٹا سرور روم تھا مگر اب اس میں ایپل کے تیار کردہ تقریباً 200 کمپیوٹر رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی کی پہلی تین دہائیوں کے دوران تیار کردہ بہت سی اسیسریزبھی وہاں موجود ہیں۔

بھارتی شہری کے "ایپل کلیکشن” میں سے دو قدیم ایپل 1 کمپیوٹرز بھی ہیں، جنہیں اس نے پچھلے تین سال میں ایک آئل سروسز کمپنی کے ایک ایگزیکٹیو سے حاصل کیا۔

گریوال کا کہنا ہے کہ یہ کمپیوٹر صرف بڑے حروف کو ظاہر کر سکتا ہے۔ چھوٹے حروف کو نہیں لکھ سکتا۔ اس کے علاوہ اس میں ڈیلیٹ کا کوئی بٹن نہیں۔

چوالیس سالہ گریوال ہندوستانی نژاد ہیں اور دبئی میں رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایپل کے دو پرانے سسٹم’ای بے‘ پر نیلامی میں پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ایپل کے پرانے آلات کو نیلام کرکے ان سے حاصل ہونے والی رقم امارات اور دوسرے خلیجی ممالک میں اس طرح کی دیگر نمائشیں منعقد کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button