متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

اقوام متحدہ کا یمن میں باغیوں کی جانب سے امریکی سفارخانےپر قبضےکی مذمت

خلیج اردو 19 نومبر 2021

ابوظہبی: اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل نے  یمن کے دارلحکومت میں خوثی باغیوں کی جان سے امریکی سفارتخانے پر دراندازی،قبضے اور درجنوں ملازمین کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

سلامتی کونسل کے 15 ارکان کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں حوثی باغیوں سے فوری طو ہر امریکی سفارتخانے کا قبضہ چھوڑنے اور یرغمال افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق سفارتی کوششوں سے متعدد یرغمال مازمین کو رہا کروایا گیا ہے تاہم کچھ ملازمین ابھی بھی باغیوں کے قبضے میں ہے۔

 

 

سلامتی کونسل نے اس سے قبل اس ماہ کے اوائل مین باغیوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اقوام متحدہ کے عملے دو ملازمین کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق  باغیوں کی جانب سے دونوں مقامی ملازمین کو رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم ابھی تک انہیں رہا نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button