متحدہ عرب امارات

بچوں کاعالمی دن:یونیسف کا افغان بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئےآج اپنےتمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم بند رکھنے کا اعلان

خلیج اردو20نومبر 2021

ابوظہبی:افغانستان کی موجودہ صورحال میں مشکل حالات کا سامنا کرنے والے بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یونیسف نے آج اپنے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔آج کئی حکومتیں اور تنظیمیں بچوں کا عالمی دن منارہی ہے تاہم یونیسف نے کہا ہے کہ  افغانستان میں یہ دن آج نہیں منایا جائے گا۔

 

یونیسف کے مطابق اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بند رکھنے کا مقصد افغان بچوں کی مشکلات کی عکاسی کرنا ہے جس سے وہ اس وقت گزر رہے ہیں۔عمومی طور پر اس دن کو نیلے رنگ سے منایا جاتا ہے تاہم اس سال اس کو کالے رنگ سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

یو این ایجنسی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس وقت افغانستان میں 14 ملین بچوں کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔افغانستان مں یونیسف کے قائمقام نمائندے ایلس اکونگا کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان میں حالات ایسے ہیں کہ بچوں کی پیدائش پر خوشی نہیں منائی جاتی۔ اس سال بچوں کے عالمی دن کو اس انداز میں منانے کا مقصد عالمی برادری پر زور دینا ہے کہ وہ افغانستان کی مدد کریں۔جن کا اس بحران میں کوئی کردار نہیں وہی سب سے زیادہ اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں

 

یونیسف نے عالمی رہنماوں سے افغنانستان کیلئے فوری طور پر امداد کے اعلان کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button