متحدہ عرب امارات

بیرون ملک جانے والے مزدور ملک کیلئے عزت لے کر آتے ہیں ، ان کی حفاظت ہماری ترجیح ہے، خسرو بختیار

خلیج اردو
28 اکتوبر 2021
دبئی : پہلی مرتبہ پاکستان کو ابوظبہی مذاکرات کی میزبانی مل گئی ہے جو اگلے دو سالوں کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے علاقائی مزدوروں اور مہاجروں کیلئے سمٹ میں ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے پاکستان کے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے یہ میزبانی قبول کی۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کا اس کیلئے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے خاص طور پر نیپال کا ذکر کیا کہ پاکستان کو اگلی بار کی صدارت کیلئے نامزد کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی ہے اور ان کیلئے کئی پالیسی اصلاحات متعارف کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تارکین وطن مزدور ہماری قوم کیلئے فخر کا باعث بنتے ہیں اور انہیں اپنے منزل کے ممالک اور پاکستان کے درمیان ایک موثر پل سمجھا جاتا ہے۔

خسرو بختیار نے وزرء اور اعلی سطح کے حکام کی موجودگی میں علاقائی تعان کے ایک نئے باب کھلنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ نیانہوں نے مزید کہا کہ خلا کو پر کرنےکیلئے مسلسل کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ قانونی ہجرت کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور نئے مہاجرین کو استحصال کرنے والوں اور اسمگلروں سے بچانے کے لیے پالیسی کی سطح پر مدد حاصل کرنی چاہیے۔

اپنے اختتامی کلمات میں خسرو بختیار نے کہا کہ ابوظہبی ڈائیلاگ ممبر ممالک کے درمیان خیالات کے تبادلے اور بہترین طریقوں تبادلے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں سب کی خدمت اور فائدہ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button