متحدہ عرب امارات

شارجہ: آٹو سپیئر پارٹس کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کے صنعتی کے علاقے نمبر 2 میں جمعرات کی سہ پہر گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کی ٹیمیوں موقعے پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔

شارجہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل کرنل سمیع خامس کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کم تھی اور سول ڈیفن کی ٹیم نے اس پر قابو پا لیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آگ کی اطلاع ملے ہی سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ کئیں اور انہوں نے  10 منٹوں میں آگ پر قابو پا لیا۔

آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گودام میں اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button