متحدہ عرب امارات

مس یونیورس یو اے ای : تیس میں سے پہلے 15 باضابطہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
22 اکتوبر 2021
دبئی : مس یونیورس یو اے ای کیلئے پہلے بیچ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔

آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اب تک پندرہ نام جاری کیے گئے ہیں جن میں ماروا (23 ، شارجہ) ، سارہ (25 ، دبئی) ، جیسمین (22 ، ابوظہبی) ، دلنوزا (23 ، دبئی) ، الما (24 ، دبئی) ، بہار (26 ، دبئی) ، ایمیلیا (24 ، دبئی) ، فرینک (27 ، دبئی) ، رازان (28 ، ابوظہبی) نٹالیہ (24 ، دبئی) ، وکٹوریہ (26 ، دبئی) ، ریم (25 ، ابوظہبی) ، عاشر (28 ، دبئی) ، انا (28 ، دبئی) اور انیتا (24 ، دبئی) شامل ہیں۔

مس یونیورس تنظیم اور یوگن ایونٹس نے متحدہ عرب امارات کے پہلے مس یونیورس کا اعلان سات اکتوبر کو کیا تھا۔ یہ تقریب دبئی میں منعقد ہوگی۔

مس یونیورس کی ویب سائیٹ بننے کے ایک گھنٹے بعد اس کیلئے خواہش مند 12,000 افراد نے حصہ لیا ۔ ادارے نے تین سو امیدواروں کو منتخب کیا جن میں سے تیس کا اب اعلان کیا گیا ہے۔

اٹھارہ سال سے اٹھائیس سال کی خواتین جو متحدہ عرب امارات کی آئی ڈی رکھتی تھی اور جو ملک میں تین سال کیلئے رہے ہوں ، اس مقابلے کیلئے اہل تھے۔

ایک سرکاری پریس اعلامیہ کے مطابق تیراکی کے زمرے کو اس بار ایونٹ سے خارج کردیا جائے گا کیونکہ یہ متحدہ عرب امارات کی ثقافت اور روایات کے مطابق نہیں۔

ایک چیریٹی ڈنر 4 نومبر کو امیدواروں کو باضابطہ طور پر پیش کرے گا۔ ابتدائی راؤنڈ 5 نومبر کو ہوں گے جہاں ٹاپ 15 کا انتخاب کیا جائے گا۔ سیمی فائنلسٹ میں سے ٹاپ فائیو کا انتخاب کیا جائے گا۔

تاج پوشی کی رات 7 نومبر کو لا پرلے الحبتور سٹی میں منعقد ہوگی۔ باقی پانچ امیدوار سوال و جواب کے دور میں مقابلہ کریں گے جس کے بعد آخری تین اور حتمی جیتنے والے کا انتخاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button