متحدہ عرب امارات

دبئی میں لاپتہ ہونے والی لڑکی والدین سے ناراض ہو کر اپنے ہی گھر کی چھت پر چھپی ہوئی تھی، دبئی پولیس

 

خلیج اردو آن لائن:

جمعرات کی صبح دبئی سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ بھارتی لڑکی ہارینی کارانی کو دبئی پولیس نے ڈھونڈ لیا۔ لڑکی اپنے والدین سے ناراض ہونے کے بعد اپنے ہی گھر کی چھت پر چھپی ہوئی تھی۔

دبئی پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی ام سقیم میں واقع اپنے والدین کے گھر کی چھت پر چھپی ہوئی تھی۔ کیونکہ اس کے والدین نے امتحان میں اس کے نمبر کم آنے پر اسے سزا دینے کے لیے اس کا موبائل فون واپس لے لیا تھا۔ جس پر ہارانی اداس اور ناراض ہو کر گھر کی چھت پر چھپ گئی۔

جمعرات کی صبح سیر پر جانے کے بعد ہارانی واپس نہیں آئی تو اس کے والدین نے پولیس کو اطلاع کی اور سوشل میڈیا پر لوگوں سے اس کی تلاش میں مدد کے لیے اپیل بھی کی گئی تھی۔

تاہم دبئی پولیس نے چند گھنٹوں میں معمہ حل کر دیا اور لڑکی کو گھر کی چھت سے رات کے ڈھونڈ نکالا۔

بچی کے والدین نے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کو تصدیق کی ہے کہ انکی بیٹی جمعرات کی رات ساڑھے 11 بجے مل گئی تھی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button