متحدہ عرب امارات

واٹس ایپ کی جانب سے فارورڈ میسجز کی تصدیق کرنے والا فیچر لانچ کر دیا گیا

یہ فیچر انڈروئڈ، آئی او ایس اور واٹس ایپ ویب کے تازہ ترین ورژن  پر دستیاب ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن: واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کو واٹس ایپ میں شامل کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ میں Search The Web  نامی فیچر شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے لوگ اب واٹس ایپ پر میسج کی صورت میں آنے والی معلومات کی تصدیق کر پائیں گے۔

تاہم اس فیچر کو ابھی برازیل، اٹلی، آئرلینڈ، میکسیکو، اسپین، یو کے اور امریکہ میں لانچ کیا گیا ہے۔

یہ فیچر انڈروئڈ، آئی او ایس اور واٹس ایپ ویب کے تازہ ترین ورژن  پر دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے منگل کے روز لکھے گئے ایک بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر سے لوگ موصول ہونے والے میسجز میں دی گئی معلومات کے ذرائع اور اس حوالے سے دیگر خبروں کو آسانی سے سرچ کر پائیں گے۔

اس فیچر سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے  لوگ  جس میسج کے بارے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں اس میسج کو اپنے براوزر میں ڈالنا ہوگا۔

لہذا اب اگر کوئی میسج تقریبا 5 بار آگے بھیجا گیا ہے تو نیا فیچر اس میسج کے کونے میں ایک سرچ آپشن دیکھانا شروع کر دے گا، جس پر کلک کرنے سے آپ اس میسج کے بارے میں مزید معلومات سرچ کر پائیں گے۔

واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر بھی کام کر رہا ہے جس سے لوگ اپنے واٹس ایپ کو ایک ہی کاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے مخلتف ڈیوائسز میں لاگ ان کر سکیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button