خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اتحاد ریل کیلئے ماڈرن انجنز اور ویگنز متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے قومی ریل نیٹ ورک اتحاد ریل کے لئے ماڈل انجن اور ویگن زاید اور المصفہ بندرگاہوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس کا اہتمام اتحاد ریل نے ابوظہبی کے الظفرہ خطے کے المرفہ شہر میں کیا تھا۔ تقریب میں انجنوں اور ویگنوں کے نئے بیڑے کی نقاب کشائی کی گئی ۔

تقریب میں اتحاد ریل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شادی ملک، پروگریس ریل کے صدر اور سی ای او مارٹی ہیکرافٹ اور سی آر آر سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہنری پینگ سمیت کئی سینئر حکام نے شرکت کی۔ یہ سسٹم متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا زمینی نقل و حمل کا نظام ہے اور اسے 50 کے منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔

چین کا سی آر آر سی گروپ ریلوے انڈسٹری کے پائیدار ترقی کے حل فراہم کرنے والے دنیا کے معروف اداروں میں سے ایک ہے اور یہ مینوفیکچرنگ کو سنبھالے گا اور ویگنوں کے نئے بیڑے کی فراہمی کا ذمہ دار ہے-

CRRC کے جنرل منیجر بین کواک نے کہا کہ یہ انجن انتہائی موسمی حالات میں کارکردگی دکھانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمیں جدید ویگنز کی کامیاب ترسیل پرخوشی ہےجو کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور محفوظ، پائیدار، اور موثر خدمات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ اتحاد ریل کے نئے بیڑے کو خاص طور پر جی سی سی کے علاقے میں جغرافیائی، موسمی حالات اور اعلیٰ درجہ حرارت اور نمی کی سطح کو برداشت کرنے کےمطابق ڈیزائن کیا گیا ہے-

یہ متحدہ عرب امارات کے قومی ریل نیٹ ورک کی صلاحیت کو سالانہ 60 ملین ٹن سے زیادہ سامان تک بڑھا دے گا۔ اتحاد ریل کا نیا بیڑا کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 70 فیصد سے 80 فیصد تک کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button